آسٹریلیا کے ساحلوں میں جاری عالمی تیراکی مقابلے میں تیراک میٹ ولکنسن کی جان بال بال بچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیراک ساحل سے کچھ دور تیراکی کے مزے لوٹ رہا تھا کہ تبھی ایک ڈیڑک میٹر لمبی شارک اس کے انتہائی قریب آگئی۔
تیراک وک اس کا بالکل اندازہ نہ ہوا تاہم موقع پر موجود سکیورٹی ڈرون نے تیراک کو خطرے سے آگاہ کیا اور اسے فوری کنارے کی طرف حرکت کرنے کی تنبیہ کی۔
تیراک نے لمحات پر تبصرے میں کہا ہے کہ انہیں پانی میں شور سا لگا اور پھر اچانک انہیں شارک کی دم دکھائی دی، انہوں نے خود کو ہیجان میں مبتلا ہونے سے بچایا اور یوں جان بچانے میں کامیاب رہے۔