ہفتہ, اکتوبر 24 Live
Shadow

شمالی کوریا کی امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش

شمالی کوریا نے بروز ہفتہ عسکری نمائش میں نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی ہے۔ جس پر مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل پہلے سے زیادہ بڑے اور خطرناک دکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے 4 عدد بین البراعظمی میزائلوں کی نمائش کی ہے، جو ہواسونگ15 کے پہلے ماڈل سے بڑے ہیں، اور امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شمالی کوریا نے تاحال نئے میزائلوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم شمالی کوریا کی عسکری قوت پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی حیران کن چیز نہیں ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا نہ صرف اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے بلکہ اس نے نمائش سے قبل ہی اسکی اطلاع بھی نشر کی تھی۔

نمائش میں شمالی کوریا نے سب مرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رونمائی بھی کی ہے، اور اس کے علاوہ ایک نئے فضائی دفاعی نظام کے ساتھ ساتھ جنگی ٹینک کو بھی منظر عام پر لایا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں