
شمالی کوریا کی امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش
شمالی کوریا نے بروز ہفتہ عسکری نمائش میں نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی ہے۔ جس پر مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل پہلے سے زیادہ بڑے اور خطرناک دکھتے ہیں۔
https://youtu.be/UmR0TXygMv8
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے 4 عدد بین البراعظمی میزائلوں کی نمائش کی ہے، جو ہواسونگ15 کے پہلے ماڈل سے بڑے ہیں، اور امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
شمالی کوریا نے تاحال نئے میزائلوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم شمالی کوریا کی عسکری قوت پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی حیران کن چیز نہیں ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا نہ صرف اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے بلکہ اس نے نمائش سے قبل ہی اسکی اطلاع بھی نشر کی تھی۔
نمائش میں شمالی کوریا نے سب مرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل...