امریکی قومی حساس ادارے کے سربراہ جان ریٹ کلِف اور ایف بی آئی ذمہ دار کرس رے نے ایران پر الزام عائد کا ہے کہ امریکہ میں سفید فام گروہ “پراؤڈ بوائز” سے وابستہ دھمکی آمیز پیغامات دراصل ایران سے ہیکروں کی مدد سے بھیجے ہیں، جن کا مقصد صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچانا ہے۔
ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ اشتعام انگیز ای میلوں کے پیچھے تہران کا ہاتھ ہے، جس کا مقصد سماجی بے امنی پیدا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ الاسکا اور فلوریڈا کی امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹ جماعت کے رجسٹرڈ ووٹروں کو “پراؤڈ بوائز” کے نام سے ای میل گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ ووٹروں کی تمام معلومات پراؤڈ بوائز کے پاس موجود ہیں اور اگر انہوں نے صدر ٹرمپ کو ووٹ نہ دیا تو انہیں نقصان پہنچایا جائے گا۔
ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ بظاہر ایران نے ووٹروں کی معلومات حاصل کی ہیں اور انتخابات سے قبل اپنے دشمن کو آخری نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
گفتگو میں حساس ادارے کے سربراہ نے معلومات تک رسائی میں روس کے ملوث ہونے کے شبہے کا اظہار بھی کیا ہے۔
دوسری طرف ایف بی آئی کے سربراہ نے تنبیہ کی ہے کہ شہری اپنے ووٹوں سے متعلق معلومات صرف مصدقہ جگہوں سے حاصل کریں۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی غلط معلومات پر نظر رکھنے اور بیرونی حملوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔