معروف مکس مارشل آرٹ کھلاڑی خبیب نور محمدوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبیب نے اپنی آخری یو ایف سی کشتی امریکی کھلاڑی جسٹن گائتھجی کے خلاف لڑی اور 29-0 کے ساتھ آج تک کے ناقابل شکت مکس مارشل آرٹ کھلاڑی ہیں۔
اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہوں نے سب کو حیران کر دیا ہے اور انکے چاہنے والوں میں فیصلے پر حفگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
اپنی آخری فتح کے بعد خبیب گھٹنوں کے بل جھک گئے اور رنگ میں ہی اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے رونے لگے۔ یاد رہے کہ خبیب کے والد کووڈ19 کا شکار ہو کر چند ماہ قبل وفات پا گئے تھے، اوراپنے والد کے بغیر خبیب کی یہ پہلی کشتی تھی۔
خبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ یہ انکی آخری کشتی تھی، میرے لے ایسا ممکن نہیں کہ میں اپنے والد کے بغیر یہاں دوبارہ آ سکوں، جب مجھے یو ایف سی نے جسٹن سے کشتی کے لیے کہا تو مجھے اپنی والدہ کو منانے میں تین دن لگے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ یہ میری آخری کشتی ہو گی۔ میں نے اپنی والدہ کو زبان دی ہے، اور میں اس پر قائم رہوں گا، یہ میری آخری کشتی تھی۔