پیر, اکتوبر 25 Live
Shadow
سرخیاں
ترک صدر ایردوعان کا اندرونی سیاست میں مداخلت پر 10 مغربی ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہبحرالکاہل میں چینی و روسی جنگی بحری مشقیں مکمل – ویڈیونائجیریا: جیل حملے میں 800 قیدی فرار، 262 واپس گرفتار، 575 تاحال مفرورترکی: فسلطینی طلباء کی جاسوسی کرنے والا 15 رکنی صیہونی جاسوس گروہ گرفتار، تحقیقات جاریامریکی انتخابات میں غیر سرکاری تنظیموں کے اثرانداز ہونے کا انکشاف: فیس بک کے مالک اور دیگر ہم فکر افراد نے صرف 2 تنظیموں کو 42 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم چندے میں دی، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا، تجزیاتی رپورٹبنگلہ دیش: قرآن کی توہین پر شروع ہونے والے فسادات کنٹرول سے باہر، حالات انتہائی کشیدہ، 9 افراد ہلاک، 71 مقدمے درج، 450 افراد گرفتار، حکومت کا ریاست کو دوبارہ سیکولر بنانے پر غورنیٹو کے 8 روسی مندوبین کو نکالنے کا ردعمل: روس نے سارا عملہ واپس بلانے اور ماسکو میں موجود نیٹو دفتر بند کرنے کا اعلان کر دیاشام اور عراق سے داعش کے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جنگجوؤں سے وسط ایشیائی ریاستوں میں عدم استحکام کا شدید خطرہ ہے: صدر پوتنآؤکس بین الاقوامی سیاست میں کشیدگی و عدم استحکام بڑھانے اور اسلحے کی نئی دوڑ کا باعث ہو گا: چین اور مشرقی ممالک کے خلاف مغرب کے نئے عسکری اتحاد پر روسی ردعملایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیے

وینزویلا کا کورونا کے خلاف منفی اثرات کے بغیر، انتہائی مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس پر کام کرنے والے انکے سائنسدان ایسی دوا بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو نہ صرف کووڈ19 کے خلاف کارآمد ہے بلکہ اسکے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہیں۔ صدر نے دوا کا جلد عالمی ادارہ صحت کے پاس اندراج کا اعلان بھی کیا ہے۔

صدر نیکولس کا کہنا تھا کہ ہم ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو کووڈ19 وائرس کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے، اور وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔

دوا وینزویلا کے ادارہ برائے سائنسی تحقیق میں دریافت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوا ٹی آر 10 نامی مالیکیول سے تیار کی گئی ہے۔

صدر نیکولس کے مطابق دریافت کو مختلف عالمی سائنسدانوں نے بھی پرکھا ہے، اور انکی جانب سے تصدیق کے بعد ہی حکومت نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ اب آخری مرحلے کے طور پر عالمی ادارہ صحت کو دوائی کی تفصیلات بتائی جائیں گی، تاکہ دوائی کا باقائدہ اندراج کیا جا سکے۔

صدر نیکولس کا مزید کہنا تھا کہ دوا کو جلد تمام بنی نوع انسان کے لیے پیش کر دیا جائے گا، تاہم اسکی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے وینزویلا کو عالمی تعاون کی ضرورت ہو گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں

Contact Us