کل رات 10:25 پر سعودی شہر مکہ المکرمہ کی جامع مسجد، مسجد الحرام کے دروازے نمبر 89 پر ایک نامعلوم شخص نے گاڑی چڑھا دی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نمازی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔