Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی سپریم کورٹ کا ریاست پنسلوینیا میں تاخیر سے ڈالے جانے والے ڈاک ووٹوں کو الگ کرنے کا حکم

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی استدعا قبول کرتے ہوئے ریاست پنسلوینیا میں مقررہ وقت سے بعد میں آنے والے ووٹوں کو الگ سے گننے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس سیموئل آلیتو نے حکم میں کہا ہے کہ تمام حلقے اکتوبر 28 سے یکم نومبر کے درمیان دی جانے والی ہدایات کے مطابق صرف انتخابات کے دن کی شام 8 بجے تک آنے والے ووٹوں کو ووٹ تصور کریں اور اس کے بعد ڈالے جانے والے ووٹوں کو الگ سے گنا اور محفوظ رکھا جائے۔ تاہم عدالت نے حزب اختلاف کو ہفتے کی شام تک اعتراض جمع کروانے کی اجازت بھی دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے ووٹوں پر متعدد اعتراضات کیے ہیں، جن میں سے تاخیر سے ڈالے جانے والے ووٹوں کے شامل ہونے اور انکے پولنگ ایجنٹوں کے بغیر ووٹوں کی گنتی کے الزامات زیادہ نمایاں ہیں۔ اب تک عدالت نے ایک ریاست میں انکی درخواست کو قبول کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے پنسلوینیا میں انتخابی عملے پربھی الزام لگایا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ جماعت کا حامی اور متعصب ہے، اور اس نے تین دن تک تاخیر سے آنے والے غیر قانونی ووٹوں کو بھی انتخابات میں شامل کیا ہے۔

ایک اہم اور بڑی ریاست کے باعث پنسلوینیا کی امریکی انتخابات میں بڑی اہمیت ہے، جس میں عمومی ووٹوں میں صدر ٹرمپ کامیاب رہے تاہم ڈاک کے ذریعے آنے والوں ووٹوں کے باعث جو بائیڈن کو اب صدر ٹرمپ پر تھوڑی برتری مل گئی ہے۔

پنسلوینیا میں ایک بڑی ڈاک کمپنی کی مقامی شاخ کے سربراہ پر بھی اسکے عملے نے ڈاک پر پچھلی تاریخ ڈالنے کا الزام لگایا ہے جس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − one =

Contact Us