کورونا وائرس اور مشکل زندگی کے باعث شامی مہاجرین نے خیمہ بستیاں چھوڑ کر تباہ شدہ مکانات اور تاریخی عمارتوں میں پناہ لینا شروع کر دی ہے۔ جنگ سے شدید متاثر ملک کے شمالی علاقے باقویرا میں دسیوں خاندان خیمہ بستیاں چھوڑ کر کھلے علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔