امریکی سپریم کورٹ نے ریاست پنسلوینیا میں ریپبلکن جماعت کی جانب سے ڈاک کے ذریعے مقررہ وقت کے بعد آنے والے ووٹوں کو مسترد کرنے کی درخواست کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔
ریپبلکن کا دعویٰ ہے کہ ریاست پنسلوینیا میں 26 لاکھ سے زائد غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے، جو ڈاک کے ذریعے ڈیموکریٹ پارٹی کے نمائندہ کو جتوانے کے لیے ڈالے گئے تھے، اور ریاست میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت کا عدالتی فیصلہ بھی انتخابات سے ایک روز بعد آیا تھا۔
عدالت نے 4-4 کے فیصلے میں تاخیر سے پہنچنے والے ووٹوں کو گننے کی اجازت تو دے دی، تاہم اگلے دن انہیں دیگر ووٹوں سے الگ رکھنے کا حکم جاری کر دیا، جس پر ریپبکن کو آئندہ انکے حق میں فیصلہ آنے کی امید بن گئی، تاہم جب جماعت ووٹوں کو مسترد کرنے کی درخواست لے کر عدالت پہنچی تو عدالت نے اسے سننے سے ہی انکار کر دیا، اور درخواست رد ہو گئی۔
اب صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتظامیہ نے عدالت میں پنسلوینیا میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی تحقیقات کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔