Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سعودی عرب کی ولی عہد محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید

سعودی عرب نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، کا کہا جارہا تھا۔ قابض صہیونی انتظامیہ کے ایک وزیر نے مقامی ریڈیو پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ سعودی شہر نیوم کا سفر کیا اور وہاں ولی عہد سے حوصلہ افزا ملاقات ہوئی۔ وزیر نے ملاقات میں خفیہ ادارے موساد کے موجود ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

دعوے کی سعودی حکام کی جانب سے سختی سے تردید کر دی گئی ہے، جس میں وزیر خارجہ فیصل بن فرخان نے کہا ہے کہ انکی نظر سے اسرائیلی انتظامیہ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کی خبر گزری ہے، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔

اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تعلقات کی بحالی پر گفتگو کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

ملاقات کے دعوے پر صہیونی وزیر اعظم نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے نے بھی تصدیق یا تردید سے معذرت کی ہے۔

کچھ عالمی صحافتی اداروں نے بھی ہوائی سفری ریکارڈ کے حوالے سے خبر کی تصدیق کی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen − ten =

Contact Us