فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے 70 شہروں میں پرتشدد ہنگامے جاری ہیں۔ شہری میخرون حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے نئے قوانین کے تحت شہری آزادیوں پر قدغن لگانے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔
پولیس کے تشدد کے باعث مظاہرین اشتعال میں آکر نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ نئے قانون میں تشدد کرتے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے پر پابندی جیسی شقیں شامل ہیں جس پر صحافی و شہری میخرون کو آمر حکمران قرار دے رہے ہیں اور قانون کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں مختلف ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مظاہروں میں شریک ہیں۔