یورپ میں کووڈ-19 کے شکار افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ بروز جمعہ فرانسیسی نشریاتی ادارے کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد ممالک کا براعظم دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے۔
کووڈ-19 سے شدید متاثر ہونے میں یورپ کے بعد شمالی امریکہ کا نمبر آتا ہے، جہاں کینیڈا اور ریاست متحدہ ہائے امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 91 لاکھ سے زائد، جنوبی امریکہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ جبکہ ایشیا میں مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپ میں صرف مصدقہ مریضوں کی تعداد ہی زیادہ نہیں بلکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے، جہاں دسمبر 17، تک مجموعی طور پر 5 لاکھ اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری طرف وائرس کی نئی اور مزید خطرناک قسم کے بھی برطانیہ میں سامنے آنے نے براعظم میں شہریوں کے خوف میں اضافہ کردیا ہے۔