روسی حکومت نے ملک سے غربت کے خاتمے اور شہریوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں 207 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبے کی تفصیل کے مطابق اخراجات قومی اور وفاقی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے کیے جائیں گے، اور کم آمدنی والے افراد کی بچت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت اقدام سے شرح غربت میں 2 اعشاریہ 32 فیصد کی کمی آئے گی، اور غریبوں کی آمدنی میں 1 اعشایہ 4 فیصد کا اضافہ ہو گا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2 کروڑ روسی یعنی ملکی آبادی کا تقریباً 14 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ صدر پوتن نے رواں ہفتے ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت آئندہ عشرے میں اس تعداد کو کم ازکم آدھا کرنا چاہتی ہے۔