فرانس کے متعدد شہروں میں نئے سال کی رات وباء کے باعث تالہ بندی پر سختی سے پابندی کروانے کے ردعمل میں فرانسیسی شہریوں نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق رات کو 8 بجے گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی تھی جس کے باعث شہری نئے سال کی رات پر گھروں سے باہر نہ نکل سکے، اور جشن نہ منا سکے، تاہم سٹراسبرگ اور پیرس کے بعض علاقوں میں نامعلوم افراد نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق سٹراسبرگ میں 30 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگائی گئی جبکہ پیرس میں ہونے والے واقعات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق اس نے واقعات میں ملوث چند افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔