Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

صدر ٹرمپ کا کھاتہ بند کرنے پر حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں کمی، 5 ارب ڈالر کا نقصان

صدر ٹرمپ کا ٹویٹر کھاتہ بند کرنے کے بعد آج حصص بازار میں ٹویٹر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، ایک روز میں ٹویٹر کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

صدر ٹرمپ بند ہونے والے کھاتے کا استعمال اپنے انتخاب کے دن سے کر رہے تھے جس کی پیروی کرنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ سے زائد تھی۔

صدر ٹرمپ ٹویٹر کا انتہائی متحرک استعمال کرتے تھے جس کے باعث لبرل ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روائیتی ابلاغی اداروں کی طرح صدر کے خلاف محاذ کھول رکھا تھا۔ کبھی صدر کے ٹویٹ تلف کیے جاتے تھے اور کبھی انکے پیغامات پر انتباہی نشان چسپاں کیے جا رہے تھے۔

تاہم کیپیٹل ہل پر عوامی دھاوے کے بعد ٹویٹر نے صدر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا اور اپنی وضاحت میں لکھا کہ مزید تشدد کو روکنے کے لیے کمپنی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کیپیٹل ہل واقعے میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور اندر موجود عملے کو بچانے کے نام پر مظاہرین پر گولیاں چلائی تھیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری طرف صدر ٹرمپ کا نجی اکاؤنٹ بند ہونے پر صدر نے سرکاری کھاتہ استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم اس پر سے بھی ٹویٹوں کو مٹانے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ساتھ ہی ساتھ صدر کے قریبی عہدے داروں کے کھاتے بھی بند کر دیے گئے۔

تازہ صورتحال کے مطابق صدر کی زبان بندی کرنے کے لیے اب فیس بک سمیت امریکہ کی 6 بڑی لبرل ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے صدر ٹرمپ کے کھاتوں کو مستقبل بند کر دیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 − 15 =

Contact Us