Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کاروباری تعلقات کو منظم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی سیلزفورس نے بھی تشدد کے نام پر ریپبلک کی چندے کی ای میل روک دی

امریکہ کی معروف سماجی میٰڈیا کمپنیوں کے بعد کاروباری ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی ریپبلک جماعت/روایت پسندوں کے خلاف محاذ کھول لیا ہے۔ کاروباری تعلقات کو منظم کرنے والی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی سیلزفورس نے ریپبلک جماعت کی مرکزی کمیٹی کی چندہ اکٹھا کرنے کی ای میل کو یہ کہتے ہوئے روک دیا ہے کہ اسے ملک میں 6 جنوری کی طرز پر تشدد کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ ہم سب 6 جنوری کے واقعے سے شدید پریشان ہیں، اور کوئی بھی اسے دوبارہ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتا، اس لیے کمپنی نے ریپبلک جماعت کی چندے کے لیے جاری کی ای میل کی اشاعت کو روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ رہپبلک جماعت سیلزفورس کی انتظامی خدمات کی پرانی گاہک ہے۔

ریپبلک جماعت کو کمپنی کے اقدام کا اس وقت علم ہوا جب اس کی ای میل کو اچانک روک دیا گیا، کمپنی نے جماعت کو اس بارے میں پہلے کوئی اعتراض جمع نہیں کروایا تھا۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے فیصلہ خود کیا ہے اور اس میں کسی دوسری سیاسی قوت کا دباؤ نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی روایت پسندوں میں معروف سماجی میڈیا ایپلیکیشن پارلیر کو آن لائن سٹوروں سے ہٹانے کے اقدام کو امریکی وفاقی نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسکی فوری بحالی کا حکم دیا ہے، تاہم تاحال اسکی بحالی نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب ایمازون نے بھی ریپبلک جماعت کے ایسے ارکان کانگریس اور سیاسی رہنماؤں کے کھاتوں میں چندے کی منتقلی روک دی ہے جنہوں نے جوبائیڈن کی فتح کو تسلیم نہیں کیا یا اس پر تنقید کر رہے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

15 + 1 =

Contact Us