Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی افواج آئین کی محافظ ہیں، آزادی رائے کا حق بغاوت کی اجازت نہیں دیتا، افواج کیپیٹل ہل جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں: امریکی فوجی سربراہان کا مشترکہ خط

امریکی افواج کے سربراہان نے ایک مشترکہ خط میں فوج کو ملک میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث سربراہان کا کہنا ہے کہ اگلے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے دن کیپیٹل ہل جیسے واقعے کے ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا افواج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

افواج کے سربراہان نے کیپیٹل ہل پر ہوئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی آئین پر حملہ قرار دیا ہے، فوجی سربراہان کی جانب سے جاری خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی عمارت پر حملہ قانون کی حکمرانی پر حملہ تھا، آزادی رائے کا حق تشدد یا بغاوت کی اجازت نہیں دیتا۔ افواج 46ویں صدر کے استقبال کے لیے تیار رہیں۔

افواج کے نام جاری ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے رکھوالے کی حیثیت سے افواج کو قومی افکار اور روایات کی حفاظت کرنا پڑتی ہے، ہم آئین کے معاون اور محافظ ہیں۔ آئین کے برخلاف کوئی بھی قدم نہ صرف ہماری روایات، اقدار اور خلف کے خلاف ہے بلکہ یہ قانون کے بھی خلاف ہے۔

یاد رہے کہ امریکی افواج کی جانب سے ملکی سیاست پر رائے دہی کا یہ ایک نایاب واقعہ ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eight + 14 =

Contact Us