Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اٹلی میں 30 سال بعد بڑے مافیا گروہوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز: 300 سال سے منظم جرائم میں ملوث مافیا گروہ کے 350 ملزمان پیش ہوں گے، کارروائی میں 900 شاہدین اور 24 ہزار منٹ کی ریکارڈنگ بھی سنی جائے گی

اٹلی میں بڑے مافیا گروہوں کے کارندوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تین دہائیوں بعد شروع ہونے والی عدالتی کارروائی میں متعدد سابق سیاستدانوں اور گروہوں کے سربراہوں کو قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق کاروائی میں 350 سے زائد افراد کو منظم انداز میں قتل، چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور پیسے کے خردبرد جیسے مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ تمام افراد کا تعلق 300 سال پرانے مافیا گروہ ندرانگیتا مافیا سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزمان میں مافیا گروہ کا سربراہ لوئیگی مانکوسو عرف انکل بھی شامل ہے، جو پچھلے 20 سال سے جیل سے ہی گروہ کو چلا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سابق قانون دان و رکن پارلیمنٹ گنکارلو پتیلی بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے، جسے 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والے 350 ملزمان میں سے 92 نے تیز عدالتی کارروائی کی درخواست کی ہے، جس کا آغاز رواں ماہ کے آخر سے ہو گا۔

حکومت نے مافیا گروہوں کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے ایک الگ عمارت مختص کی ہے، جہاں 1000 افراد کے لیے الگ عدالتیں قائم کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے حساس ملزمان کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات لینے کا انتظام بھی کیا ہے۔

حکومتی وکیل نیکولا گراتیری کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتی کارروائیوں کو ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس دوران 900 سے زائد شاہدین کو پیش کیا جائے گا، جبکہ 24ہزار منٹ سے زائد کی خفیہ ریکارڈنگ بھی عدالت میں سنی جائے گی، جس سے ملزمان کے خلاف الزامات کی تصدیق ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق کچھ گروہوں نے اعتراف جرم بھی کر رکھا ہے، جن کے خلاف کارروائی کے مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی وکیل نے اس موقع پر کہا کہ وسطی اور شمالی یورپ میں مافیا گروہوں کے خلاف مزید سخت قوانین لانے کی اشد ضرورت ہے۔ اٹلی کا معروف مافیا گروہ ندرانگیتا جرمنی میں بھی خونی جھگڑوں میں ملوث ہے لیکن ممالک میں مافیا گروہوں کے خلاف کارروائی میں تعاون نہ ہونے کے باعث گروہ مظبوط ہو رہے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen + ten =

Contact Us