Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

چینی یوآن جلد امریکی ڈالر کی جگہ عالمی تجارتی کرنسی بن جائے گا، 21ویں صدی چینی صدی ہو گی: عالمی کاروباری رحجانات کے ماہر گیرالڈ کلنٹ کی پیشنگوئی

دنیا بھر میں کاروباری رحجانات کے معروف ماہر گیرالڈ کلنٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ کورونا وباء کے بعد چین جلد عالمی تجارت میں امریکہ کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔

ٹرینڈ جرنل میں کے بانی و مدیر نے رشیا ٹوڈے کے اقتصادی معاملات کے پروگرام قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ چین رواں سال دنیا کی تجارت پر بڑی اور نمایاں قوت رہے گا، اور اسکا یہ رحجان اکیسویں صدی میں جاری رہے گا، جیسے دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ رحجان ساز بنا رہا۔

امریکی کاروباری رحجانات پر کئی درست پیشنگوئیاں کرنے والے سماجی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ اکیسویں صدی چین کی صدی ہو گی، امریکہ جنگوں میں دلچسپی کے سلسلے کو جاری رکھے گا اور چین کاروباری دنیا پر چھایا رہے گا۔

تاریخی مثال دیتے ہوئے امریکی ماہر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت پہلی جنگ کے بعد کے برطانیہ کے طرز پر کام کر رہا ہے، اس وقت برطانیہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث امریکی ڈالر نے پاؤنڈ کی جگہ لے لی تھی، اور اب ویسے ہی کچھ سالوں میں یوآن دنیا کی بڑی تجارتی کرنسی ہو گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen + fifteen =

Contact Us