Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

یورپی ہوائی اڈوں پر جعلی کووڈ-19 سرٹیفکیٹ بیچنے والے گروہ کی نشاندہی، جعلساز گروہ فی سرٹیفکیٹ 3 سے 400 ڈالر میں بیچ رہا: پولیس

یورپی یونین کی پولیس نے تمام یورپی ممالک میں تنبیہ جاری کی ہے کہ کچھ مجرم گینگ ہوائی اڈوں پر :کووڈ-19 کے جعلی سرٹیفکیٹ بیچ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جعلی سرٹیفکیٹ 3 سو سے 400 ڈالر میں بیچے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروز پیر فرانسیسی اور برطانوی ہوائی اڈوں پر متعدد افراد کو جعلی سرٹیفکیٹ بیچتے پکڑا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جعلساز نقلی سرٹیفکیٹ کا دھندہ ہسپانیہ اور نیدرلینڈ سے بذریعہ ایس ایم ایس چلا رہے تھے۔

یورپی پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے کووڈ-19 منفی کا سرٹیفکیٹ تقریباً پوری دنیا میں لازم ہے، اس لیے مسافروں کو جعلسازوں سے محتاط رہنا چاہیے اور صرف مصدقہ اداروں سے خود سرٹیفکٹ حاصل کرنا چاہیے۔

پولیس نے فرانس سے گرفتار ملزم چارلس ڈی گاؤلے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسکے پورے گروہ تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب تک گروہ کے ارکان کی برطانیہ، نیدرلینڈ اور ہسپانیہ میں گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ گروہ مصدقہ لیبارٹریوں کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر یورپی ہوائی اڈوں پر 300 سے 400 ڈالروں میں بیچ رہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ten − four =

Contact Us