Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سابق صدر ٹرمپ کو آج نہیں تو کل سماجی میڈیا پر واپسی کی سہولت مل جائے گی تاہم تب تک انکا اثرورسوخ ختم ہو چکا ہو گا: بل گیٹس

معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ٹویٹر کی مستقل پابندی درست نہیں اور انہیں سماجی میڈیا پر واپسی کی سہولت دے دینی چاہیے۔

امریکی میڈیا سے ہونے والی گفتگو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو جلد نہیں تو بدیر سماجی میڈیا پر واپسی کی اجازت مل جائے گی، لیکن انکی مقبولیت اور باتوں میں لوگوں کی دلچسپی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ سافٹ ویئر کمپنی کے مالک اور ماضی میں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اکثر صحت، زراعت، بیماریوں کی روک تھام کے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کرتے رہتے ہیں، اگرچہ ان کے پاس ان میں سے کسی بھی شعبے میں سند نہیں تاہم انکی امارت اور مغربی لبرل میڈیا میں انکے اثرورسوخ کے باعث انکے تبصروں کو نمایاں جگہ دی جاتی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بل گیٹس کا سیاسی موضوعات پر تبصروں کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے جسے روائیتی طور پر کافی اچھالا جاتا ہے۔ گزشتہ انتخابات کے بعد امریکہ کی سیاسی صورتحال پر رائے دہی کرتے ہوئے بل گیٹس نے سابق صدر ٹرمپ کے دھاندلی کے الزامات کو عجیب اور امریکی نظام کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف امریکی لبرل سماجی میڈیا کمپنیوں کے اقدامات کی شروعات ٹویٹر نے کی تھی اور اسے تسلسل سے کیا گیا، یہاں تک کہ امریکی تاریخ کے اس واحد صدر پر تشدد کا الزام لگایا گیا جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہ کی بلکہ گزشتہ کو بھی بند کرنے پر کام کیا۔

سماجی میڈیا پر قدغن سے اب تک صدر ٹرمپ نے خود بھی عوامی گفتگو سے اجتناب کیا ہوا ہے، اگرچہ سابق صدر ہونے کے ناطے ان کے پاس اسکی طاقت اور سہولت موجود ہے لیکن صدر ٹرمپ خود بھی بہت کم سیاسی معاملات پر گفتگو کر رہے ہیں، انتہائی ضرورت کے وقت بھی انکا دفتر باقائدہ پریس کے لیے اعلامیہ جاری کرتا ہے۔ البتہ ایک بار صدر ٹرمپ نے سماجی میڈیا پر انکے لیے پابندی کے سوال پر کہا تھا کہ انکے بغیر ٹویٹر ایک غیردلچسپ جگہ بن گیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five + 10 =

Contact Us