ہسپانوی پولیس نے کورونا تالہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دعوت اڑانے پر ایک گھر سے درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں، جنہیں انفرادی سطح پر 600 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں تالہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دعوت اڑا رہے ہیں۔
پولیس موقع پر پہنچی تو منظر مزاح میں بدل گیا۔ کیونکہ دعوت اڑاتے نوجوان پولیس سے بچنے کے لیے ہر ممکن جگہ پہ چھپ گئے، کسی نے بستر میں پناہ لی تو کوئی الماری میں گھس گیا۔
ویڈیو مقامی سماجی میڈیا پر خوب نشر ہو رہی ہے اور صارفین اسے دعوت نہیں چھپن چھپائی کا کھیل قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہسپانوی پولیس نے گزشتہ 5 ماہ میں 5600 سے زائد دعوتوں کا مزہ کرکرا کیا ہے