۔ ایران میں سیلاب سےبڑےپیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
عراق نےایران کےجنوبی علاقوں میں حالیہ بارشوں سےسیلاب کےبعداپنی الشیب سرحدبندکردی۔ عراقی حکام کاکہناہےکہ سرحدبندکرنےکافیصلہ غیر قانونی آمدورفت کوروکنےکیلیےکیاگیا ۔
ایران میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبہ خوزستان میں 4 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ جنوب مشرقی صوبوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق سیلاب کے دوران 200 پل اور 400 کلو میٹر سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگیئں جب کہ 275دیہات کی سڑکیں بند ہوگئیں۔
یاد رہے کہ 25 مارچ کو ایران کے جنوب میں واقع سیاحتی شہر شیراز میں درجنوں افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔