سعودی عرب نےدھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے اوپیک کے رکن ملکوں پر مقدمہ بازی کا بل منظور کیا تو وہ اپنا تیل امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں فروخت کرے گا۔
امریکی مقننہ میں متعارف کرایا جانے والا یہ بل “نوپیک” کے نام سے معروف ہے۔
سعودی ذرائع نے کہا ہے تیل کی فروخت ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں کرنے کی تجویز پر سعودی حکام نے اوپیک ملکوں سے بات چیت کی ہے اور اس دھمکی سے امریکی حکام کو بھی آگاہ کیا ہے۔
نوپیک نامی یہ بل منظور ہو گیا تو اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت اوپیک ملکوں پر امریکا میں مقدمہ بازی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
دوسری جانب اگر سعودی عرب نے ڈالر میں تیل کی فروخت ختم کر دی تو دنیا بھر میں ڈالر کی قدر و قیمت پر اثر پڑے گا۔