اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث تنظیم سے تعلق کے شبہے میں مزید 203 فوجی اہلکار گرفتار

ترکی میں 2016 میں فوجی بغاوت کے سرغنہ فتح اللہ گولین سے تعلق کے الزام میں مزید 203 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے سائیپرس سمیت ملک کے 53 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے ان فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ترک حکام نے گرفتاری کی وضاحت میں کہا ہے کہ گرفتار فوجیوں کے گولین کی تنظیم کے ساتھ رابطے پکڑے گئے تھے، جن کی مکمل تحقیقات کے بعد یک لخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی فتح اللہ گولین کو 2016 میں فوجی بغاوت کا ذمہ دار مانتا ہے، فتح اللہ گولین عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہے، اور ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ ترک حکام امریکہ سے گولین کی واپسی کا باقائدہ مطالبہ بھی کر چکے ہیں لیکن امریکہ تاحال تعاون سے انکاری ہے۔

یاد رہے کہ فوجی بغاوت میں 251 افراد ہلاک اور 2734 زخمی ہوئے تھے، جبکہ بغاوت کی ناکامی نے ترک سیاست کا رخ ہی بدل دیا تھا۔ ترک حکومت نے گولین کی تنظیم سے وابستگی کے الزام میں 80 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے بڑی تعداد کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا، البتہ ڈیڑھ لاکھ کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولین بظاہر ایک عالم کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور یہ ماضی میں حکمران جماعت کا حمائیتی رہا ہے۔ گولین کی تنظیم کا ترکی خصوصاً اداروں میں بہت اثرورسوخ تھا، جس کی وجہ تنظیم کا مظبوط تعلیمی ڈھانچہ اور تربیتی مراکز تھے، جہاں سے نوجوانوں کو تیار کر کے انہیں اداروں میں بھرتی کروایا جاتا اور پھر ان سے من چاہے کام لیے جاتے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 + two =

Contact Us