
ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث تنظیم سے تعلق کے شبہے میں مزید 203 فوجی اہلکار گرفتار
ترکی میں 2016 میں فوجی بغاوت کے سرغنہ فتح اللہ گولین سے تعلق کے الزام میں مزید 203 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے سائیپرس سمیت ملک کے 53 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے ان فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترک حکام نے گرفتاری کی وضاحت میں کہا ہے کہ گرفتار فوجیوں کے گولین کی تنظیم کے ساتھ رابطے پکڑے گئے تھے، جن کی مکمل تحقیقات کے بعد یک لخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی فتح اللہ گولین کو 2016 میں فوجی بغاوت کا ذمہ دار مانتا ہے، فتح اللہ گولین عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہے، اور ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ ترک حکام امریکہ سے گولین کی واپسی کا باقائدہ مطالبہ بھی کر چکے ہیں لیکن امریکہ تاحال تعاون سے انکاری ہے۔
یاد رہے کہ فوجی بغاوت میں 251 افراد ہلاک اور 2734 زخمی ہوئے تھے، جبکہ بغاوت کی ناکامی نے ترک سیاست کا رخ ہی بدل دیا تھا۔ ترک حکومت نے گولین کی ...