Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس کا ایک بار پھر چین پر ڈالر میں تجارت ختم کرنے اور متبادل مالیاتی نظام لانے پر زور

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ روس اور چین مل کر مغرب کی متعصب پالیسیوں اور مالیاتی پابندیوں کا شکار ہونے کے بجائے متبادل معاشی نظام کھڑا کر سکتے ہیں، سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، روس اور چین کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہا اور مسلسل اسکی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے، ایسے میں دونوں مشرقی ممالک کو مل کر اس کے خلاف کام کرنا چاہیے۔

امریکی معاشی و تجارتی پابندیوں کے نقصان سے بچنے کے لیے روسی وزیر خارجہ نے مقامی پیسے میں تجارت کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انکا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے مغربی مالی نظام سے آزادی حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، جہاں سب کچھ امریکی یا اسکے چند اتحادیوں کے مفاد میں ہے۔

سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک اپنے خاص نظریے کو ترویج دے رہے ہیں، تاکہ اعلیٰ سطح پر اپنی بالادستی کو برقرار رکھ سکیں اور دنیا کی ترقی کو کنٹرول کر سکیں۔

یاد رہے کہ روس مسلسل کچھ عرصے سے ایک متبادل معاشی نظام کے لیے چین اور جنوب امریکی ممالک پر زور دے رہا ہے، روسی مؤقف ہے کہ دنیا کو ڈالر ترک کر کے امریکی مالیاتی نظام سے نکلنا ہو گا تاکہ ممالک آزادانہ طور پر تجارت کر سکیں اور امریکہ کے ہاتھوں پہنچنے والے بلاوجہ نقصان سے خود کو بچا سکیں۔

روسی مرکزی بینک کے نائب سربراہ نے بھی گزشتہ سال ایک کانفرنس میں خطاب سے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے معاشی پابندیوں کے ہتھیار کے تسلسل سے استعمال نے دنیا کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ڈالر پر انحصار کی پالیسی کا جائزہ لیں، خصوصاً جبکہ ڈالر کی گرتی قدر غریب ممالک کی جمع پونجی پر انتہائی منفی اثرات ڈال رہی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twelve + seventeen =

Contact Us