نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردحملے کے بعد ویزہ حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
نیوزی لینڈ کا ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق 15 مارچ کو ہوئی دہشتگردی سے 10 روز قبل کے مقابلے اس کے بعد نیوزی لینڈ میں قیام کرنے والے خواہشمندوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پیٹمر المس کا کہنا ہے دہشت گردی سے 10 روز قبل نیوزی لینڈ آنے کے خواہشمندوں کی 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہوئی تھی، جبکہ اس کے بعد 6 ہزار457درخواستیں دی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں امریکا سے موصول ہوئی جو 674 کے مقابلے دہشت گردی کے بعد 1165 تک پہنچ گئی۔
پاکستانیوں کی جانب 65 درخواستوں کے مقابلے میں 333 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ملائشیا سے 67 کے مقابلے میں 165 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔