پاکستان نے 900 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین1اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل کے نئے ڈیزائن اور تکنیک کے ساتھ ساتھ ہدف کی شناخت کے لیے نصب جدید ترین نظام کا تجربہ کرنا تھا۔
تجربے کے موقع پر میزائل تیار کرنے والا تمام تکنیکی عملہ وقوعہ پر موجود تھا، جنہیں کامیاب تجربے پر ملکی قیادت کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے فروری میں بھی بابر میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو 450 کلومیٹر تک کامیاب نشانہ لگا سکتا ہے۔