Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی صدر کی چینی و روسی قائدین کے بارے میں ہرزہ سرائی جاری: کہا؛ ان میں جمہوریت کی “ج” بھی موجود نہیں، مطلق العنان شخصیات ہیں

نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے روسی و چینی قیادت پر لفاظی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صدر بائیڈن نے ایک بار پھر دو اہم مشرقی طاقتوں سے تعلقات کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انکی قیادت کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے اور انہیں نہ صرف غیر جمہوری بلکہ مطلق العنان بھی قرار دیا ہے۔

سرائے ابیض میں میڈیا سے گفتگو میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ چینی صدر ژی کو پرانا جانتے ہیں، صدر اوباما کے دور میں وہ ان سے کئی بار مل چکے ہیں، اور انہوں نے انہیں دوٹوک بات کرنے والا پایا ذہین اور سمجھدار شخص ضرور پایا البتہ ان کے جسم میں جمہوریت کی “ج” بھی موجود نہیں اور وہ جمہوریت کو غیرموزوں سمجھتے ہیں۔

بیان کو بلاشبہ چین میں منفی طور پر دیکھا جائے گا جسے کچھ نرم کرنے کے لیے صدر بائیڈن نے چین کے ہمسایہ روس کے صدر کو بھی انکی نقل قرار دیا ہے۔ صدر بائیڈں کا کہنا تھا کہ صدر ژی بھی صدر پوتن کی طرح جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں دیکھتے، اور انہیں مطلق العنانی کا مسقتبل روشن لگتا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق صدر پوتن اور صدر ژی کو اس پیچیدہ دنیا میں جمہوریت غیر کارآمد چیز لگتی ہے۔

گزشتہ ہفتوں میں بھی صدر بائیڈن نے صدر پوتن کو قاتل قرار دیا تھا جس کے ردعمل میں صدر پوتن نے کہا تھا کہ انسان کو خود کی خصلتیں دوسروں میں نظر آتی ہیں۔

روس نے امریکی انتظامیہ کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے لیے اسکا مطلب ہے کہ امریکہ تعلقات کو بہتری کی طرف لے کر نہیں جانا چاہتا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen + 4 =

Contact Us