Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ایران اور چین کے 25 سال تک تذویراتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور چین نے 25 سال کے باہمی تعاون کے بڑے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ معاہدے کے تحت امریکی معاشی پابندیوں کا شکار دونوں ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی و معاشی میدان میں معاونت کریں گے۔ ایران، چین کو اسکے تجارتی راہداری کے منصوبے کے لیے بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے میں مدد کرے گا اور چین ایران سے تیل خریدے گا۔

معاہدے پر تہران میں دستخط ہوئے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ ایران نے تقریب کو قومی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا اور عوام کو معاہدے سے اچھی امید کی کرن دکھائی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ایرانی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے بیرونی اثر رسوخ سے پاک، خودمختار خارجہ پالیسی قرار دیا، وینگ یی کا مزید کہنا تھا کہ ایران ان ممالک سے بہتر ہے جو ایک بیرونی فون پر اپنا فیصلہ بدل لیتےہیں۔

چینی وزیر خارجہ بروز جمعہ ایران پہنچے جہاں انہوں نے نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی پچاسویں سالگرہ منائی، ملکی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی اور پھر خطے کے دیگر ممالک کے دورے پر چلے گئے۔

یاد رہے کہ ایران اور چین نے تذویراتی تعاون کے معاہدے کی داغ بیل 2016 میں ڈالی تھی، تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث ایران اس پر کام نہ کر سکا اور اب شدید مالی دباؤ میں ایران نے چین کا سہارا قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں بےجا عسکری مداخلت پر صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ معطل کر دیا تھا، اور معاشی پابندیاں بحال کر دی تھیں، تاہم اب صدر بائیڈن نے معاہدے میں واپسی کی حامی بھری ہے لیکن انکا مطالبہ ہے کہ ایران معاہدے پر مکمل طور پر واپس آئے۔ ایران نے صدر بائیڈن کے آتے ہی ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ کیونکہ امریکہ معاہدے سے نکلا تھا لہٰذا امریکہ گنجائش دے، تاہم صدر بائیڈن ایران کے جوہری سرگرمیاں روکنے پر بضد ہیں، ممکنہ طور پر اسی کے جواب میں ایران نے اب چین کی قربت کا سہارا لیا ہے، اور امریکہ پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × 2 =

Contact Us