مصر کی نہر سوویز 6 روز کی بندش کے بعد کھل گئی ہے، 6 دنوں تک نہر ایک بڑے تجارتی بحری جہاز کے پھنس جانے کے باعث بند ہو گئی تھی، جسے بالآخر کھول دیا گیا ہے۔
ایور گون نامی جہاز تیز صحرائی ہوا کے باعث مڑ گیا تھا اور نہر کے دونوں کناروں میں پھنس گیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق نہر کے کنارے کی مرمت اور راہداری کھولنے کے لیے 2 سے 3 دن یا اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔
ایور گون جہاز کے پھنسی جگہ سے نکلنے پر انتظار میں کھڑے جہازوں نے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ مصری انتظامیہ نے نعرہ تکبیر اور شکرانے سے خوشی منائی، ملکی انتظامیہ نے عملے کو مبارکباد دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راہداری سے گزرنے کے لیے اس وقت 360 سے زائد تجارتی جہاز انتظار میں کھڑے ہیں اور سوویز کنال اتھارٹی کی جانب سے سبز بتی کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ نہر سوویز کی بندش کے باعث 40 کروڑ ڈالر فی گھنٹے کا نقصان درج کیا گیا ہے، بندش کے باعث نہر کی انتظامیہ کو یومیہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ نہر سے یومیہ کم ازکم 50 بحری جہاز گزرتے ہیں،اور دنیا کی 15فیصد تجارت اسی نہر کے ذریعے ہوتی ہے، جس می نمایاں یورپ اور ایشیا کے مابین تجارت ہے۔