اتوار, مئی 9 Live
Shadow
سرخیاں
روسی بحریہ میں ایک اور جدید ترین آبدوز کازان شاملچینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہارکابل: اسکول پر راکٹ حملے میں متعدد طالبات سمیت 30 جاں بحق، 50 زخمیروس: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن، ماسکو میں فوجی پریڈ کا انعقاد – براہ راست ویڈیومالدیپ کے سابق صدر محمد نشید بم حملے میں بال بال بچ گئےبرازیل میں پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے جاری: 3 روز میں 1 پولیس افسر سمیت 28 ہلاکعراق: نیٹو افواج کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعویٰامریکی تیل ترسیل کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ: ملک بھر میں پہیہ جام ہونے کا خطرہ منڈلانے لگااسرائیل کوئی ریاست نہیں ایک دہشت گرد کیمپ ہے: ایرانی ریاستی سربراہ علی خامنہ ایاطالوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں دو امریکی سیاحوں کو عمر قید کی سزا

چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی: 3 ماہ میں مجموعی ملکی پیداوار 18.3% کی حد کو چھو گئی، صنعتوں نے 1 ماہ میں 711 ارب یوعان کمائے

چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی، قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے مارچ میں صنعتوں کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے، اور فیکٹریاں اب خام مال کی خریدوفروخت بھرپور اعتماد کے ساتھ کر رہی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مارچ کے ماہ میں صنعتوں کے منافع میں 711 ارب 18 کروڑ یوعان کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کی نسبت 92 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ تھا۔

محکمہ شماریات کے ایک اہم عہدے کے مطابق خصوصی طور پر خام مال تیار کرنے والی فیکٹریوں کے منافعے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں کیمیائی مواد، دھاتیں اور پیٹرلیم مصنوعات زیادہ نمایاں ہیں۔

اس کے علاوہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں بھی رواں سال کے پہلے تین ماہ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شماریات کے مطابق اب تک چین کی ملکی پیداوار 18 اعشاریہ 3٪ رہی۔ گزشتہ ماہ میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی طلب میں بھی توقع سے بڑھ کر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں

Contact Us