
چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی: 3 ماہ میں مجموعی ملکی پیداوار 18.3% کی حد کو چھو گئی، صنعتوں نے 1 ماہ میں 711 ارب یوعان کمائے
چینی معیشت کورونا کی تباہ کاریوں سے نکلنے لگی، قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے مارچ میں صنعتوں کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے، اور فیکٹریاں اب خام مال کی خریدوفروخت بھرپور اعتماد کے ساتھ کر رہی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مارچ کے ماہ میں صنعتوں کے منافع میں 711 ارب 18 کروڑ یوعان کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کی نسبت 92 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ تھا۔
محکمہ شماریات کے ایک اہم عہدے کے مطابق خصوصی طور پر خام مال تیار کرنے والی فیکٹریوں کے منافعے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں کیمیائی مواد، دھاتیں اور پیٹرلیم مصنوعات زیادہ نمایاں ہیں۔
اس کے علاوہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں بھی رواں سال کے پہلے تین ماہ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، شماریات کے مطابق اب تک چین کی ملکی پیداوار 18 اعشاریہ 3٪ رہی۔ گزشتہ ماہ میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی طلب میں بھی ت...