مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفہ میں قابض صیہونی انتظامیہ کی تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی، اور کچھ ہی گھنٹوں میں اس پر قابو پا لیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ابھی ریفائنری میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد مرمت درکار ہو گی، تب تک ریفائنری بند رہے گی۔
قابض انتظامیہ کے ماحولیاتی ادارے اور شہری انتظامیہ میں آگ کے موجب پر اختلاف ہے، میڈیا کا مقامی انتظامیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ آگ تیل کی ترسیل کا ایک وال ٹوٹنے سے لگی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آگ صفائی کا عمل تیز کرنے والے نظام کا پائپ ٹوٹنے سے لگی۔
واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقعہ ریفائنری کے حوالے سے جمع کروائی ایک حساس رپورٹ کے محض ایک ہفتہ بعد پیش آیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حیفہ مقبوضہ فلسطین کا سب سے آلودہ شہر ہے، اور اسکی آلودگی میں بڑا کردار تیل ریفائنری کا ہے، رپورٹ میں ریفائنری کو بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔