چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں آندھی نے تباہی مچا دی ہے۔ تیز طوفان اور ہوا کے بھگولے اپنے ساتھ درخت اکھاڑ کر کے گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مختلف حادثات میں 11 افراد کے جاں بحق جبکہ 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا پر نشر ایک ویڈیو میں طوفان کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں طوفان ہوائی اڈے پر کھڑے جہاز کو موڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔