افغان دارالحکومت کے ایک مقامی گیس اسٹیشن پر زور دار دھماکہ ہو ا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے اسٹیشن پر کھڑے متعدد پیٹرول ٹینک بھی تباہ ہو گئے اور حادثے کے بعد آسمان سرخ ہو گیا۔
دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حادثے کے باعث شہر میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔