فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے متعدد شہروں میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بائیں بازو کی تنظیموں نے بڑے مظاہروں کا انعقاد کیا۔ پولیس کے تشدد پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مشتعل مظاہرین نے کاروباری املاک کو نقصان پہنچایا جس پر پولیس نے 32 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔