Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی ارب پتی گیٹس جوڑے میں علیحدگی: 27 سال بعد طلاق کے اعلان میں لوگوں سے تبصرے نہ کرنے کی بھی درخواست

معروف امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے مشترکہ بانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ کے مابین طلاق ہو گئی ہے۔ 27 سال کے بعد علیحدگی کا اعلان بل گیٹس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کیا گیا۔

مغربی میڈیا کے مطابق یہ دنیا کی مہنگی ترین علیحدگی میں سے ایک ہو سکتی ہے، جوڑا مشترکہ طور پر 127 ارب ڈالر کا مالک ہے۔

پینسٹھ سالہ بل گیٹس اور چھپن سالہ میلنڈا فرینچ نے مشترکہ طور پر علیحدگی کے اعلان کو گہرائی سے سوچ کر لیا فیصلہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ میلنڈا فرینچ بل گیٹس کی کمپنی میں ہی بطور مینیجر کام کرتی تھیں، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور 1994 میں شادی کرلی۔

جوڑے نے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ہی میلنڈا بل گیٹس کے خیراتی ادارے میں اکٹھے کام کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے علیحدگی کے پیغام پر تبصروں کو بند رکھا اور ساتھ ہی ساتھ انکی نجی زندگی کو موضوع بحث بنانے سے پرہیز کی درخواست کی ہے۔

امریکی ارب پتی جوڑے کے تین بچے، جینیفر، راری اور فیئبی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

14 − three =

Contact Us