ہندوستان 2 کروڑ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر حزب اختلاف نے ملک میں مکمل کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد مریضوں کا اندراج ہوا، جبکہ 3449 شہری زندگی کی دوڑ ہار گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں ہندوستان میں 1 کروڑ افراد وباء سے متاثر ہوئے۔ جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 22 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔
صورتحال میں زیادہ بگاڑ بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مطلوبہ مقدار اور سہولت نہ ہوپانا سر فہرست ہے۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے امداد ہندوستان بھیجی جا رہی ہے، اہم ممالک میں برطانیہ، امریکہ، عرب امارات، کویت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے فوری ملک میں مکمل کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت کو تما صورتحال کا زمہ دار ٹھہرایا ہے۔