تائیوان کے دارالحکومت تائیپی کے ایک ریسٹورنٹ میں دو نامعلوم افراد نے سینکڑوں کاکروچ چھوڑ دیے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں البتہ ریسٹورنٹ کے مالک کو شبہہ ہے کہ یہ کسی جرائم پیشہ گروہ کا کام ہے جو ریسٹورنٹ میں گزشتہ روز ہوئی پولیس پارٹی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے۔ تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ یہ مالک خود ایک گروہ کا رکن ہے اور واقع کسی نجی رنجش کے انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے لباس میں ملبوس دو افراد بھاگتے ہوئے ہاتھ میں پکڑے شاپر سے زمین پر کچھ پھینکتے جا رہے ہیں۔
پولیس نے ایک خاتون سمیت 5 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے، جبکہ ریسٹورنٹ میں صفائی کروا دی گئی ہے۔