اتوار, اکتوبر 17 Live
Shadow
سرخیاں
آؤکس بین الاقوامی سیاست میں کشیدگی و عدم استحکام بڑھانے اور اسلحے کی نئی دوڑ کا باعث ہو گا: چین اور مشرقی ممالک کے خلاف مغرب کے نئے عسکری اتحاد پر روسی ردعملایف بی آئی نے خفیہ کارروائی میں جوہری آبدوز ٹیکنالوجی بیچتے دو فوجی انجینئر گرفتار کر لیےامریکہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیوں میں چین سے 15/20 سال پیچھے ہے: پینٹاگون سافٹ ویئر شعبے کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سربراہ کا تہلکہ خیز انٹرویوروسی محققین کووڈ-19 کے خلاف دوا دریافت کرنے میں کامیاب: انسانوں پر تجربات شروعسابق افغان وزیردفاع کے بیٹے کی امریکہ میں 2 کروڑ ڈالر کے بنگلے کی خریداری: ذرائع ابلاغ پر خوب تنقیدہمارے پاس ثبوت ہیں کہ فرانسیسی فوج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے: مالی کے وزیراعظم مائیگا کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویوعالمی قرضہ 300کھرب ڈالر کی حدود پار کر کے دنیا کی مجموعی پیداوار سے بھی 3 گناء زائد ہو گیا: معروف معاشی تحقیقی ادارے کی رپورٹ میں تنبیہامریکہ میں رواں برس کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2020 سے بھی بڑھ گئی: لبرل امریکی میڈیا کی خاموشی پر شہری نالاں، ریپبلک کا متعصب میڈیا مہم پر سوالکورونا ویکسین بیچنے والی امریکی کمپنی کے بانیوں اور سرمایہ کار کا نام امریکہ کے 225 ارب پتیوں کی فہرست میں شامل: سماجی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقیدامریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کو دنیا بھر میں ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا، ایجنٹ مارے جانے، پکڑے جانے، ڈبل ایجنٹ بننے، لاپتہ ہونے کے باعث مسائل درپیش، اسٹیشنوں کو بھرتیاں تیز کرنے کا بھی حکم: نیو یارک ٹائمز

امریکی سفید فام جوان خواتین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان دیگر نسلوں سے بھی تیز: اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8٪ کی حد کو چھو گیا

سن 2020 میں امریکہ میں حد درجہ کم بچوں کی پیدائش درج کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق اگرچہ بچوں کی پیدائش میں کمی کا یہ رحجان 2014 سے جاری ہے تاہم 2020 سے پہلے تک اس میں اوسطاً 2٪ کی کمی درج کی جا رہی تھی جو اب 4٪ کی حد کو چھو گئی ہے، شماریات کے مطابق 2020 میں امریکہ میں 36 لاکھ 5 ہزار 2 سو 1 بچے پیدا ہوئے، جو 1979 کے بعد کم ترین نومولود بچوں کی پیدائش کا سال رہا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پیدائش میں کمی کا رحجان تقریباً تمام سفید فام اقوام میں پایا گیا ہے، اور 14 سے 44 سال عمر کے تمام جوڑوں میں بچوں کی پیدائش میں دلچسپی نہ ہونے کا رحجان دیکھا گیا ہے۔ خصوصی طور پر 15 سے 19 سال عمر کی لڑکیوں میں بچے پیدا کرنے کے رحجان میں 8٪ کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا شبہ رحجان میں کمی کی ایک بڑی وجہ کورونا وباء ہے جس میں والدین وباء کے خوف کے پیش نظر اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نسل کی منصوبہ بندی کر نے سے کترا رہے ہیں اور ابھی اس رحجان میں مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق فی الوقت امریکہ میں 1000عورتیں 1637 بچوں کو جنم دے رہی ہیں، تاہم یہ تعداد کم از کم 2100 ہونی چاہیے تاکہ جوڑا ملکی آبادی میں تناسب کو برقرا رکھ سکے۔ امریکی ماہرین کا ایک بڑا مسئلہ سفید فام نسل کی آبادی میں حد درجہ کمی بھی ہے، کیونکہ موجودہ پیدائش کے رحجان میں بھی زیادہ کردار دیگر نسلوں کے افراد کا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں

Contact Us