Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکہ میں فسادات اور پولیس پر اعتماد میں کمی: امریکیوں میں اسلحے کی خریداری کے رحجان میں 35٪ مزید اضافہ، ڈیموکریٹ نے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے صدر پر دباؤ بڑھا دیا

امریکہ میں ایک تازہ سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال امریکی نوجوانوں میں اسلحہ خریدنے کے رحجان میں 35 فیصد کا حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا ملک میں بگڑتے حالات اور بڑھتے دھنگے فساد کے پیش نظر کر رہے ہیں۔

راسموسن کی جائزہ رپورٹ ملک میں بڑھتے فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جسے امریکہ میں بندوق مخالف لابی کے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو اسلحے پر پابندی لگانے کے لیے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔

راسموسن کا کہنا ہے کہ انکی رپورٹ میں شامل اعدادوشمار ایف بی آئی کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ گذشتہ سال امریکہ میں 3 کروڑ 97 لاکھ نئی بندوقیں خریدی گئیں، جو 2019 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں اسلحہ خریدنے کا رحجان اس قدر زیادہ ہے کہ گولیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے، عوامی سروے کے مطابق تقریباً نصف آبادی کو شکایت ہے کہ انہیں اپنے ہتھیاروں کے لیے گولیاں نہیں مل رہیں۔

اطلاعات کے مطابق کچھ ریاستوں میں گولیوں کی قلت اتنی شدید ہے کہ محکمہ پولیس کو اپنے اہلکاروں کی تربیت  کے لیے بھی گولیاں دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ عام شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حوالے سے امریکہ پہلے بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں دنیا میں اس وقت موجود مجموعی 85 کروڑ 70 لاکھ ہتھیاروں کا 46٪ امریکی شہریوں کی ملکیت میں ہے۔ جبکہ امریکی آبادی دنیا کا صرف 4 فیصد ہے۔

سن 2017 میں جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں ہر مرد، عورت اور بچے کے پاس 1 سے زائد ہتھیار موجود ہیں۔

حالیہ برسوں میں ملک میں بڑھتے فسادات کے باعث ہتھیاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، جس میں کچھ کردار اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے چلائی جانے والی میڈیا مہم کا بھی ہے، کمپنیاں فسادات کے دوران عوامی املاک اور پولیس پر حملوں کو دکھاتے ہوئے خوف پھیلا رہی ہیں کہ اگر پولیس خود کو اور املاک کو نہیں بچا سکتی تو یہ انسانی جانوں کا تحفظ کیسے کرے گی، لہٰذا  سب کو جدید اسلحہ خریدنا چاہیے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

six + seventeen =

Contact Us