Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

رشیا گیٹ سازشی نظریے کو پروان چڑھانے والی وکیل خاتون کو صدر بائیڈن نے مشیر بنا لیا

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی سازش کو ہوا دینے اور ماضی میں اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے والی سابق وکیل سوسن ہینسسی کو صدر بائیڈن نے اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔

سوسن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں رشیا گیٹ سازش کے نظریے کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہیں، اور اب ان خدمات کے پیش نظر صدر بائیڈن نے انہیں محکمہ قومی سلامتی میں اعلیٰ مشیر مقرر کر دیا ہے۔

تعیناتی کی خبر مذکورہ وکیل نے خود اپنے سماجی ابلاغی کھاتے پر دی، اور کہا کہ انہیں محکمہ انصاف کے قومی سلامتی شعبے میں اعلیٰ مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

ماضی میں سوسن اوباما-بائیڈن انتظامیہ کی میڈیا پر چاپلوسی میں مصروف رہی ہیں، جبکہ رشیا گیٹ سازش کو اٹھانے میں بھی انکا بڑا کردار تھا۔ انہی خدمات کے پش نظر اب بائیڈن-ہیرس انتظامیہ نے بھی سوسن کو ٹرمپ مخالف مہم کے لیے نیا عہدہ دے دیا ہے۔

سوسن ماضی میں سی این این پر بطور تجزیہ کار، لائف بلاگ کی انتظامی مدیر اور بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کی رکن رہی ہیں۔  امریکی صحافی گلین گرین والڈ نے اس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پر کیچر اچھالنے، میلانیا ٹرمپ سے بغض و نفرت کرنے کے عوض سوسن کو نوازا گیا ہے، ورنہ انکا ملک کی خدمت میں کوئی کردار نہیں۔ مذکورہ وکیل نے سابق صدر کے خلاف ایک کتاب بھی تصنیف کر رکھی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five + twelve =

Contact Us