Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی ایندھن ترسیل کمپنی پر سائبر حملے میں روس کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا البتہ روس ذمہ دار ضرور ہے: صدر بائیڈن

حال ہی میں امریکہ بھر میں ایندھن کی ترسیل کی سب سے بڑی کمپنی پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس نے کمپنی کے کام کاج کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے ایک بیان میں بتایا کہ اس حملے میں روس کا کوئی عمل دخل نہیں، لیکن ان پر “کچھ ذمہ داری” ضرور عائد ہوتی ہے۔

جمعہ کے روز ہوئے رینسام وئیر حملے نے  امریکہ کے مشرقی ساحل کو پٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے والی5500 میل وسیع نیٹ ورک کو بند کردیا۔ یہ لائن روزانہ کی بنیاد پر ٹیکساس سے نیویارک تک تقریباً 100 گیلن ایندھن کی ترسیل کرتی ہے۔  بائیڈن انتظامیہ ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اضافی ٹرکوں کے ذریعے ایندھن کی ترسیل کو جاری رکھنے کی کوششوں میں  مصروف ہے۔

پیر کے روز حملے سے متعلق ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جاسوس اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہیں اس سائبر حملے میں روس کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے لیکن اس میں کسی حد تک روس بھی ذمہ دار ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملے میں بین الاقوامی جرائم پیشہ افراد ملوث ہیں، لیکن یہ سائبر حملے میں استعمال ہونے والا وائرس روس سے لیا گیا۔ اس لیے روس پر بھی کسی حد تک اس میں ذمہ دار ہے۔

روسی مداخلت کی افواہوں کو ہفتے کے آخر میں متعدد مرکزی دھارے کے نشریاتی  اداروں نے شائع کیا۔ سی این این نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے “روسی زبان بولنے والے ملک” پر الزام عائد کیا جس نے ان کے بقول ہیکنگ تنظیم ‘ڈارک سائڈ’ کے ذریعے حملہ سر انجام دیا۔ پیر کے روز ایک مختصر بیان میں، ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ “ڈارک سائڈ رینسام ویئر” نے کولونیئل تیل ترسیل کمپنی پر حملہ کیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 + 14 =

Contact Us