Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملہ سی آئی اے کا اپنا کام ہو سکتا: روسی آئی ٹی ماہر کا جاسوس ادارے پر بڑا الزام

روس کی ایک ممتاز آئی ٹی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایندھن کی سپلائی کو ناکارہ بنا کرگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والا سائبرحملہ غیرملکی ہیکروں کے بجائے امریکی جاسوسوں کے ذریعہ کیا جانے والا ایک اندرونی کام ہوسکتا ہے۔

سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی کاسپرسکائی لیب کی بانی اور سابق سی ای او نیتالیا کاسپرسکائی نے آر آئی اے نووستی کو دیے انٹرویو میں کہا کہ امریکی جاسوس ادارہ سی  آئی اے کے پاس سائبر جنگجوؤں کا پورا جتھہ ہے جس سے سی آئی اے ایسے غیر قانونی کام کرواتی ہے۔

ان کے بقول یہ گروہ امبرج کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اپنی شناخت چھپانے میں بہت ماہر ہے۔ اس کا ذکر 2017 میں وکی لیکس کے ذریعے بھی سامنے آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی کی سب سے بڑی تیل ترسیل کمپنی پر سائبر حملے میں کمپنی کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ جس کا الزام ایک بار پھر ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن نے روس پر دھر دیا تھا۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی پر حملہ بیرون ملک سے کیا گیا، اگرچہ انہیں اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ روس اس میں ملوث تھا لیکن جن جرائم پیشہ افراد نے یہ حملہ  کیا انہوں نے روس سے ہی حملہ کیا اور وائرس بھی روسی تھا۔  

ترسیلاتی کمپنی کا کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور ایندھن کی ترسیل کا نظام دوبارہ بحال ہو چکا تاہم کمپنی ذرائع کے مطابق گیس کی فراہمی کو مکمل طور پر بحال کرنے میں اب کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × two =

Contact Us