Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

چین، پہاڑی علاقے میں خراب موسم کے دوران دوڑ کا مقابلہ: پھسلن سے حادثہ، 21 ہلاک، متعدد لاپتہ

شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں دوڑ کا مقابلہ ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث بقاء کی جنگ میں تبدیل ہوگیا، دوڑ کے شرکاء ایک اونچے مقام پر پہاڑی سے پھسل گئے جس کے نتیجے میں 21 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

دوڑ کا اہتمام جِنگتائی پیلے پتھر نامی دریا کے کنارے پر واقع جنگل میں ہوا، اگرچہ جنگل میں 50 مربع کلومیٹر پر محیط پارک سیاحوں کے لیے ایک مقبول اور پرکشش مقام ہے لیکن 100 کلومیٹر لمبی دوڑ میں شدید موسم شرکاء میں جھڑپ کا باعث بن گیا۔

شرکاء جو 20 سے 31 کلومیٹر دوڈ مرحلے پر پہنچے تو ژالہ باری، تیز بارش، سرد اور تیز ہوا کے جھکڑ نے ان کو آلیا۔  موسم میں اچانک تبدیلی کے نتیجے میں 172 افراد پر مشتمل شرکاء  میں متعدد کو ہائپوتھرمیا کا سامنا کرنا پڑا۔ منتظمین نے مقابلے میں شامل متعدد افراد سے رابطہ ختم ہوجانے کی وجہ سے بالآخر مقابلے کو معطل کردیا۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں 1200 سے زائد امدادی کارکن لگے ہوئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر موجود بھاری مشینری اور لواحقین کی تعداد بھی انتظامیہ کے لیے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ پتھریلی زمین اور خراب موسم بھی امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں جبکہ درجہ حرارت میں اچانک ہونے والی کمی اور مٹی کا تودا گرنے سے بھی لاپتہ افراد کی تلاش مشکل ہو گئی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوڑ میں شریک 200 افراد میں سے 151 محفوظ ہیں جن میں سے زیادہ انتہائی معمولی طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں جبکہ 8 اب بھی زیر علاج ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × two =

Contact Us