Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس عسکری قوت میں تعداد کے اضافے کے بجائے صلاحیت اور مزید جدت لانے کی پالیسی پر گامزن ہے: روسی وزیر دفاع کا نالج فورم سے خطاب میں نئے جدید ہتھیاروں کا تعارف

روسی وزیر دفاع سیرگئی شوگو نے فوج کو جلد خودکار جنگی ربوٹوں سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ترین ربوٹ میدان جنگ میں خود فیصلے کرنے کی صلاحیت سے لیس فوجی ہوں گے۔

نیو نالج فورم سے خطاب کے دوران روسی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے اس اہم ترین ہتھیار کا فوج میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے۔ روسی جنگی ربوٹ میدان جنگ میں صورتحال کو بھانپتے ہوئے اہم ترین تذویراتی فیصلے بھی کر سکیں گے، روسی دفاعی پیداواری صنعت کی جانب سے اس میں کمال حاصل کرنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ روس پہلے ہی فوج میں متعدد خود کار اور نیم خود کار جدید مشینوں کی نقاب کشائی کرچکا ہے، جن میں سے کچھ کا باقائدہ جنگوں اور میدان عمل میں استعمال بھی شروع ہو چکا ہے۔

ان ہتھیاروں میں سے ایک اوران-9 نامی مختلف الجہت ربوٹ بھی ہے جو 30 ملی میٹر بندوق، متعدد شعلہ باز اور چار ہدایت یافتہ ٹینک شکن میزائلوں سے لیس ایک چھوٹا ٹینک ربوٹ ہے۔ یہ جدید ترین ربوٹ ٹینک میدان جنگ میں اپنی فوج کے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے اگلی صفوں میں کام کرے گا۔

اوران سیریز کا ایک اور نمونہ اوران-6 نامی 6 ٹن وزنی بلڈوزر نما روبوٹ ہے۔ یہ ربوٹ بارودی سرنگوں کے علاقے میں فوجیوں کے لیے رستہ بنانے کا کام کرتا ہے، روس نے شام میں ان دونوں جدید ربوٹوں کا انتہائی کامیابی سے استعمال کیا ہے۔

روسی فوج جلد ہی ایک اور جنگی ربوٹ متعارف کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جو ٹی-72 اور ٹی-14 ارماتا ٹینک کے دوہرے کام اکیلا کر سکے گا۔ یہ ربوٹ بھاری ہتھیاروں کی ترسیل اور دشمن کے ٹھکانوں کا بخوبی پتہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسکی ابتدائی مشقیں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ بحریہ میں بھی روسی قوت میں اضافہ ہوا ہے۔ روسی بحریہ میں شامل ہونے والے پوسیڈون ڈرون آبدوز نے بھی بحریہ کو تقویت دی ہے۔ ایک چھوٹے جوہری ری ایکٹر سے لیس یہ ربوٹ آبدوز ملکی سرحدوں سے کئی دور محدود جوہری حملے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ روسی بحریہ 2019 میں اس آبدوز کا تجربہ بھی کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ صرف خود کار ربوٹ ہی روسی فوج کی عسکری قوت میں اضافے کا باعث نہیں ہیں وزیر دفاع کے مطابق روس لیزراور دیگر نینو ٹیکنالوجی ہتھیاروں کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔ روس 2018 میں ایک انتہائی جدید اور نایاب لیزر توپ ‘پیرسویٹ’ متعارف کروا چکا ہے، جس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں تاحال کم معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔ جدید ترین لیزر توپ دشمن کے طیارے اور آنے والے میزائلوں دونوں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق روسی وزارت دفاع اس توپ میں مزید بہتری اور جدت لانے پر بھی کام کر ہی ہے، اگرچہ یہ پہلے سے ہی فوج کے حوالے کی جا چکی یے۔

نالج فورم میں خطاب کے دوران روسی وزیر نے شام میں جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے روسی فوج اور اسلحے میں مزید جدت اور بہتر مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شام نہ صرف کچھ جدید ہتھیاروں کے لیے ایک عمدہ تجربہ گاہ بنا ہے بلکہ فوج کو اپنی خامیوں کا بھی بہتر اندازہ ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ روس انتہائی جدید تربیت اور اسلحے سے لیس فوجی دستہ تیار کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جبکہ موجودہ فوج کی بھی تعداد میں اضافے کے بجائے انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nine + five =

Contact Us