روس عسکری قوت میں تعداد کے اضافے کے بجائے صلاحیت اور مزید جدت لانے کی پالیسی پر گامزن ہے: روسی وزیر دفاع کا نالج فورم سے خطاب میں نئے جدید ہتھیاروں کا تعارف
روسی وزیر دفاع سیرگئی شوگو نے فوج کو جلد خودکار جنگی ربوٹوں سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ترین ربوٹ میدان جنگ میں خود فیصلے کرنے کی صلاحیت سے لیس فوجی ہوں گے۔
نیو نالج فورم سے خطاب کے دوران روسی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے اس اہم ترین ہتھیار کا فوج میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے۔ روسی جنگی ربوٹ میدان جنگ میں صورتحال کو بھانپتے ہوئے اہم ترین تذویراتی فیصلے بھی کر سکیں گے، روسی دفاعی پیداواری صنعت کی جانب سے اس میں کمال حاصل کرنا ایک بڑی پیش رفت ہے۔
واضح رہے کہ روس پہلے ہی فوج میں متعدد خود کار اور نیم خود کار جدید مشینوں کی نقاب کشائی کرچکا ہے، جن میں سے کچھ کا باقائدہ جنگوں اور میدان عمل میں استعمال بھی شروع ہو چکا ہے۔
ان ہتھیاروں میں سے ایک اوران-9 نامی مختلف الجہت ربوٹ بھی ہے جو 30 ملی میٹر بندوق، متعدد شعلہ باز اور چار ہدایت یافت...